Namaz ke Fazail

 نماز کے فضائل
Namaz ke Fazail


نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے ایمان کے بعد نماز ہی کا درجہ ہے قران شریف میں ارشاد ہے "اَقِیٓمُ الصَٗلوۃ وَلَا تَکُونُ مِنَ المُشرِکِیٓن 

"نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے نہ بنو "

اور سینکڑوں جگہ قران شریف میں نماز کا ذکر ہے  کہیں نماز قائم کرنے کا حکم ہے کہیں نمازیوں کی تعریف ہے کہیں نماز کو بری طرح پڑھنے کی برائی ہے 

حدیث شریف میں ہے کہ بے شک قیامت کے روز بندے کے اعمال میں سے پہلے نماز کا حساب ہوگا پس اگر اس کی نماز ٹھیک ہے تو کامیاب اور بامراد ہوگا اور اگر نماز خراب نکلی تو نقصان میں پڑے گا اور کامیابی سے محروم رہے گا نیز حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ پانچ نمازیں اللہ تعالی نے فرض کی ہیں جس نے ان نمازوں کا وضو اچھی طرح کیا اور ان کو بروقت پڑھا اور رکوع و سجود پوری طرح ادا کیے تو اس کے لیے اللہ تعالی کے ذمے یہ عہد ہے کہ اللہ اس کو بخش دے گا اور جس نے ایسا نہ کیا تو اس کے لیے اللہ کے ذمے کوئی عہد نہیں(یعنی بخشش کا)  چاہے بخشے چاہے عذاب دے 

Namaz ke Fazail


ایک مرتبہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سردی کے زمانے میں آبادی سے باہر تشریف لے گئے اس وقت درختوں کے پتے جڑ رہے تھے اپ نے ایک درخت کی دو ٹہنیاں پکڑ لی تو اور بھی زیادہ پتے جھڑنے لگے وہیں اپ کے خاص صحابی حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ بھی تھے اپ نے ان کو اواز دی کہ اے ابوذر انہوں نے جواب دیا کہ جی میں حاضر ہوں اپ نے فرمایا کہ یقین جانو مسلمان بندہ اللہ کی رضامندی کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس کے چھوٹے گناہ اسی طرح جھڑ جاتے ہیں جیسے یہ پتے اس درخت سے جھڑ رہے ہیں 

Related article... 👇👇👇

نماز کی نیت کیسے کریں جانیے مکمل طریقہ

ایک مرتبہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابیوں سے فرمایا کہ بتاؤ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر ہو جس میں وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرتا ہو کیا اس کے بدن کا میل کچھ ذرا سا بھی باقی رہے گا صحابیوں نے عرض کیا ذرا بھی باقی نہ رہے گا اپ نے فرمایا یہی پانچ نمازوں کا حال ہے کہ ان کے ذریعے اللہ تعالی چھوٹے گناہوں کو مٹا دیتے ہیں

 ایک مرتبہ حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا ذکر فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جس نے نماز کی پابندی کی اس کے لیے قیامت کے روز  نماز  نور ہوگی اور اس کے ایمان کی دلیل ہوگی اور اس کی نجات کا سامان ہوگی اور جس نے نماز کی پابندی نہ کی اس کے لیے نماز نہ نور ہوگی نہ اس کے لیے ایمان کی دلیل ہوگی نہ نجات کا کوئی ذریعہ ہوگا اور قیامت کے روز یہ شخص قارون اور فرعون ہامان اور  ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا

 بے وقت نماز پڑھنا

 حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ منافق کی نماز ہے جو بیٹھے ہوئے سورج کا انتظار کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب سورج میں زردی ا جاتی ہے اور سورج شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان ا جاتا ہے تو کھڑے ہو کر عصر کی نماز کے نام سے مرغ کی طرح چار ٹھونگیں مار لیتا ہے اور ان ٹھونگوں میں جو ہلکے سجدوں کی صورت میں ماری ہے بس اللہ کا ذرا بہت کم کرتا ہے شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جب سورج طلوع یا غروب ہوتا ہے تو شیطان اس کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے سینگوں کو ہلاتا ہے جس سے جگمگاہٹ محسوس ہوتی ہے اور اس کی عبادت کرنے والے اسے پوجتے ہیں 

Read also..... 👇👇👇

قضا نماز کے اہم اور ضروری مسائل

ایک نماز کی قیمت

 حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کی ایک نماز جاتی رہی اس کا اتنا بڑا نقصان ہوا جیسے کسی کے گھر کے لوگ اور مال و دولت سب جاتا رہا جو مرد عورت بچوں کی پرورش کے خیال میں یہ یا تجارت یا ملازمت کے دھندوں میں نماز چھوڑ دیتے ہیں ان مبارک حدیثوں پر غور کر لیں

 نماز کی چوری

 ایک مرتبہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب لوگوں سے زیادہ برا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں سے چوری کرتا ہے یہ سن کر صحابیوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ نماز کی چوری کیسے آپ نے فرمایا نماز کی چوری یہ ہے کہ اس کا رکوع و سجدہ پورا ادا نہ کرے دین

 اسلام میں نماز کا رتبہ 

حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس کا کوئی دین نہیں جس کی نماز نہیں نماز کا مرتبہ دین اسلام میں وہی ہے جو سر کا مرتبہ انسان کے جسم میں ہے یعنی جس طرح کوئی شخص بغیر سر کے زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح نماز کے بغیر آدمی ٹھیک طرح کا مسلمان نہیں ہو سکتا

Read also.... 👇👇👇

نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ

No comments