Moshare ke Aadab

 مشورے کے اداب 

مشورہ اللہ کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے صحابہ کی صفت ہے اور ہماری ضرورت ہے 

مشورہ تین چیزوں کا ہو 1 . 24 گھنٹے کے امور طے کر لیں 2 . ہم جیسے اللہ کے راستے میں نکلے  ہیں ویسے یہاں کے لوگ کیسے اللہ کے راستے میں نکلنے والے بنے اس کا مشورہ کریں 3. اگر اس مسجد میں مسجد وار جماعت بیٹھتی ہو تو اسے مضبوط کریں اور اگر نہ بیٹھتی ہو تو اسے بٹھانے کی فکر کریں 

مشورے میں سارے عالم کی فکر کو لے کر بیٹھیں دین کا زیادہ سے زیادہ فائدہ دیکھ کر رائی دیں 

مشورے میں ماننے کے جذبے سے بیٹھیں نہ کی منوانے کے جذبے سے

Moshare ke Aadab

 

اپنی رائے کو امانت سمجھ کر دیں کسی ساتھی کی رائے کو نہ کاٹیں 

خدمت اور اعلان میں خود کو پیش کریں دوسرے امور میں رائی دیں 

اپنی رائے پر اصرار نہ کریں 

مشورہ دلوں کا جوڑ ہے فکروں کا نچوڑ ہے 

مشورے سے پہلے مشورہ نہ کریں اور مشورے کے بعد اس کا تذکرہ نہ کریں 

مشورے سے پہلے مشورہ سازش ہے اور مشورے کے بعد مشورہ بغاوت ہے 

مشورے میں اکثریت اور اقلیت کی کوئی اہمیت نہیں 

مشورے سے پہلے سب کی رائے الگ الگ ہوتی ہے مگر مشورے کے بعد سب کی رائے ایک ہو جاتی ہے 

ہر اہم کام چاہے دین کا ہو یا دنیا کا اس میں مشورہ کریں مگر عورتوں اور نابالغ بچوں کو امیر نہ بنائیں 

مشورہ کر کے جو کام میں نقصان ہوتا ہے اس کا افسوس نہیں ہوتا مشورہ ندامت سے بچنے کا بہترین قلعہ ہے

 مشورے میں تین فقروں کو لے کر بیٹھیں

 اپنی ذات کی فکر کہ میری زندگی میں اللہ کا دین کیسے ائے

 جس بستی میں ہم ہیں اس کی فکر کہ کیسے اس بستی میں اللہ کا دین زندہ ہو جائے

 پورے عالم کی فکر کہ کیسے پورے عالم میں اللہ کا دین زندہ ہو جائے

Read also.... 

Khane-ke-aadab

No comments