Khane ke Aadab

 کھانے کے اداب 

کھانا کھانے سے پہلے ہمیشہ ہاتھ دھو لیں جب کھانا شروع کرے تو بسم اللہ پڑھیں 

کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں کھانا سر ڈھانک کر کھائیں

 کھانا ہمیشہ سیدھے ہاتھ سے کھائیں

 کھانا اتنا ہی لیں جتنا اپ کھا سکتے ہو زیادہ کھانا لے کر بیکار نہ کریں 

کھانا ایک  زانوں یا دو زانوں بیٹھ کر کھانا بہتر ہے

 کھانا پلیٹ کے بیچ میں سے نہ کھائیں بیچ میں رحمت اترتی ہے اس طرح نہ کھائیں کہ ساتھ کھانے والے کو کراہت محسوس ہو

 اللہ کا ذکر کرتے ہوئے کھانا کھائیں خوب پیٹ بھر کر نہ کھائیں تھوڑا کم  کھانا صحت کے لیے بہتر ہے

Khane ke Aadab


 جب بھوک لگے تب ہی کھائیں بغیر بھوک کے نہ کھائیں 

کھانا کھا لینے کے بعد کھانے کے بعد کی دعا پڑھیں

 دستر خوان پر اپنے ہاتھ سے گرے ہوئے دانے اٹھا کر کھائیں 

کھانے سے پہلے کی دعا

 بِسْمِ اللّہِ وٓعَلٰی بَرَکَتِ الّلٰہ

ترجمہ : میں اللہ کے نام سے کھانا شروع کرتا ہوں۔


شروع میں دُعا پڑھنا بھول جائے، تو یہ دعا پڑھے


بِسْمِ اللهِ أَوَلَهُ واخرة.

ترجمہ : شروع اور آخر میں اللہ کا نام لے کر کھاتا ہوں۔


کھانے کے بعد کی دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَاوَجَعَلَنَامِنَ المُسْلِمِينَ.

ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایاپلایا اور مسلمان بنایا۔


کھانے میں چھ صفات 


ایمان کھانے سے پیٹ نہیں بھرتا پیٹ بھرنے والی ذات اللہ کی ہے

 نماز جس طرح ہم نماز میں ادھر ادھر کی باتیں نہیں کرتے اسی طرح کھاتے وقت بھی ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں 

علم و ذکر تحقیق کر کے کھانا حلال ہے یا حرام اور ذکر کرتے ہوئے کھائیں

 اکرام اپنے بھائی کا اکرام کرتے ہوئے کھائیں کوشش کریں کہ میرا بھائی مجھ سے زیادہ کھائے

 اخلاص اس نیت سے کھائیں کہ اس سے جو بھی خون بنے گا اس سے میں اللہ کے راستے میں لگاؤں گا

 دعوت اس طرح سنت کی رعایت کرتے ہوئے اگر ہمارا کھانا ہوگا تو وہ امت کے لیے دعوت بنے گا

 کھاتے وقت لایعنی باتوں اور چیزوں سے اعراض کریں لا یعنی کہتے ہیں اسے جس میں نہ دین کا فائدہ ہو نہ دنیا کا

No comments