Dawat ke kaam main istiqamat ke zaroori usool

 دعوت کے کام میں استقامت کے 17 اسباب

جو اس کام کو دل کے یقین کے ساتھ کرے گا وہ جمے گا 

جو روزانہ دعوت دے گا اس کے جذبات بنتے رہیں گے جو دعوت نہیں دے گا اس کے جذبات ٹوٹتے رہیں گے 

جو ماحول میں رہے گا وہ جمے گا جو ماحول سے ہٹے گا وہ کٹ جائے گا 

جو اس کام میں روک ڈالے گا وہ کٹے گا

 امیر کی اطاعت اور مشورے کا پابند رہنے والا جمے گا 

جو کسی کے عیب دیکھے گا وہ کٹے گا جو اچھائیاں دیکھے گا وہ جمے گا 

جو تواضع اختیار کرے گا وہ جمے گا تکبر کے ساتھ چلنے والا نہیں جم سکے گا

Dawat ke kaam main istiqamat ke zaroori usool


 بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کام سے محروم ہو جاتا ہے غیبت اغراض تنقید بد نظری شہرت وغیرہ 

جو ندامت توبہ استغفار کے ساتھ چلے گا وہ جمے گا

 جو دوسروں کی غلطی اپنے اوپر لے گا وہ جمے گا جو دوسروں پر ڈالے گا وہ نہیں جمے گا 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منافق بھی چلتے تھے نفع نہیں اٹھا سکے حتی کہ ایمان بھی نصیب نہیں ہوا 

جو دوسروں کی غلط بات کی تاویل کرے گا اچھے معنی مطلب کی طرف لے جائے گا وہ جمے گا جو ہر بات کا الٹا مطلب لے گا وہ نہیں جمے گا 

جو آدمی اللہ پاک سے ڈرتے اور مانگتے ہوئے چلے گا وہ جمے گا جمنے کے لیے مانگنا پڑے گا ورنہ ہٹ جائے گا حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی استقامت کی دعا مانگتے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی دعا مانگی کہ اے اللہ مجھے بت پرستی سے بچا حالانکہ ان سے بت پرستی کا امکان بھی نہ تھا انہوں نے مانگا تو ہم کیا چیز ہیں 

جو اخلاص سے قربانی دے گا اللہ اسے ہر حالت میں جمائے گا ایسے موقعوں پر جب لوگوں کے قدم دین سے اکھڑ رہے ہوں گے اللہ تعالی اعلی درجے کی رضا نصیب فرمائیں گے 

جو یہ کہے گا میری وجہ سے کام ہو رہا ہے وہ محروم ہو جائے گا جس کے متعلق لوگ یہ سمجھیں گے کہ اس کی وجہ سے کام ہو رہا ہے تو اللہ اسے اٹھا لیں گے یعنی دنیا سے لے لیں گے 

حضرت جی فرمایا کرتے تھے کہ جو نقل پر اکڑے گا وہ اصل پر کیسے جمے گا ہم تو نقل کرنے والے ہیں 

جو پوری امت کے غم کو لے کر چلے گا اس کے قلب کی کیفیت کو اللہ پورے عالم پر ڈالیں گے


Related article.... 👇👇👇

Tablighi-jamat-ke-6-number

No comments