Ghar ki Taleem ke Aadab

تعلیم کے آداب 

تعلیم میں ہلکا بنا کر بیٹھیں 

با ادب باوضو بیٹھیں ہو سکے تو دو رکعت نفل نماز پڑھ کر اللہ سے ہدایت کی دعا کر کے بیٹھیں 

تعلیم میں تین حصے ہیں -1.  قران کے حلقے ۔ 2. فضائل کی کتاب کا پڑھنا اور سننا ۔ 3. چھ صفات کا مذاکرہ 

اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت دل میں لے کر بیٹھیں 

دھیان اور توجہ سے سنیں 

تعلیم کرنے والے کو یا کتاب کو دیکھیں 

تعلیم سے دل تاثر لینے والا یعنی اثر لینے والا بن جائے 

چار چیزوں کا تاثر لینا ہے اور چار چیزوں کا تاثر نکالنا ہے 

مخلوق کا نکال کر خالق کا تاثر لانا ہے 

دنیا کا نکال کر اخرت کا تاثر لانا ہے 

مال کا نکال کر اعمال کا تاثر لانا ہے

 نظر کا نکال کر اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خبر کا تاثر لانا ہے

 عمل کی نیت سے اور دوسروں تک پہنچانے کی نیت سے سنے 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام آئے تو درود شریف پڑھیں صحابہ کا نام ائے تو رضی اللہ تعالی عنہ پڑھے صحابیا کا نام آئے تو رضی اللہ تعالی عنہا پڑھیں کسی اللہ کے ولی کا نام ائے تو رحمت اللہ علیہ پڑھیں 

جنت کا تذکرہ ہو تو دل خوش ہو اور جہنم کا تذکرہ ہو تو دل غمگین ہو

Ghar ki Taleem ke Aadab


 گھر کی تعلیم کی اہمیت 

ہمارے گھر والوں کی زندگی میں اسلام اسکی اہمیت اور اس کے طریقوں کو لانے کے لیے گھر کی تعلیم بہت ضروری ہے - گھر کو اللہ کے ذکر سے اباد رکھنے کے لیے گھر کی تعلیم بہت ضروری ہے - حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جس گھر میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہ گھر اسمان والوں کے نزدیک ستاروں کی طرح چمکتا ہے 

ہمیں اپنا گھر ایسا بنانا چاہے جس میں اللہ کو یاد ہر وقت ہر حال میں کیا جاتا ہو چاہے دل میں ہو یا زبان پر نماز میں ہو یا قران کی تلاوت میں مشورے میں ہو یا دعوت کے عمل میں ہم اپنا گھر ایسا بنائیں گے تب ہماری مستورات اور اولاد کی زندگی میں اللہ کا دین ائے گا اور یہ لوگ دعوت کے کام میں مددگار بنیں گے 

گھر کی تعلیم کی برکت 

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے ایمان لانے میں ان کی بہن کا بہت اہم کردار ہے کیونکہ اس وقت وہ اپنے گھر پر تعلیم کر رہی تھی قران کریم کو سیکھ رہی تھی 

گھر کی تعلیم کیسے کریں

 گھر کی تعلیم کا مقصد ہے کہ ہر نیک عمل پر جو اللہ کے انعام کے وعدے ہیں اس کا پتہ چلے تاکہ عمل کا شوق پیدا ہو اسی طرح برے کام پر اور نیک کام کو چھوڑنے پر جو اللہ کے عذابات اور سزائیں ہیں وہ بھی پتہ چلے 

تعلیم میں فضائل کی کتابوں کو پڑھے جیسے فضائل اعمال وغیرہ کتاب پڑھنے کا مقصد اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کی اہمیت اور عزت دل میں پیدا ہو 

نیک عمل پر اللہ کے انعام اور گناہ پر اللہ کی سزا کا مکمل یقین دل میں پیدا ہو جائے جو بھی پڑھا جائے اس پر عمل کیا جائے اور امت کو اس عمل کی دعوت دی جائے 

 گھر کی تعلیم کے فایٔدے

اللہ گناہوں کو معاف کرتے ہیں فرشتے پورے تعلیم میں ساتھ ہوتے ہیں علم کا ایک باب حاصل کرنا ہزار رکعت نفل عبادت سے افضل ہے 

گھر کی تعلیم کے آداب 

تعلیم میں گھر کے پورے افراد شامل ہوں تعلیم کو ایسے وقت کیا جائے جب گھر کے سارے افراد جمع ہوں 

تعلیم پانچ عمل کے ساتھ کی جائے 

قران کے حلقے 

فضائل کی کتاب کا پڑھنا اور سننا 

چھ صفات کا مذاکرہ 

Tablighi-jamat-ke-6-number

مشورہ 

اور اللہ کے راستے میں نکلنے کی تشکیل 

تعلیم میں یہ چیز بالکل بھی نہ کریں - موسیقی یعنی میوزک-  گانا بجانا - غیبت - چغلی کرنا - ہنسی مذاق کرنا

Read also....... 👇👇

Moshare-ke-aadab.

No comments