Qaza Namaz ke Masail

قضا نمازوں کے مسائل 

Qaza Namazun ke Masail


نماز قضا کرنا بہت بڑا گناہ ہے بعض علماء کہتے ہیں کہ جان کر نماز چھوڑ دینے سے کافر ہو جاتا ہے اگر کبھی سوتے ہوئے وقت گزر جائے یا غفلت سے قضا ہو جائے تو اس کو جلد سے جلد ادا کر لے 20 30 برس یا اس سے بھی زیادہ کی نمازیں قضا کی ہوں تو ان سب کو پڑھے یہ جو مشہور ہے کہ قضائے عمری کی چار رکعتیں پڑھنے سے سب ادا ہو جاتی ہے بالکل غلط ہے 


Qaza Namaz ki Niyat
قضا نماز کی نیت

مسئلہ قضا نماز کی نیت میں یہ ضروری ہے کہ وقت اور تاریخ مقرر کر کے نیت کرے لیکن چونکہ تاریخ مقرر کرنا بہت مشکل ہے اس لیے عالموں نے بتایا ہے کہ جس کے ذمے بہت سی قضا ہوں یا جس کو یہ یاد نہ رہا ہو کہ کس دن کی قضا ہوئی تھی وہ ہر نماز کی نیت میں یوں کہہ لے کہ میرے ذمہ سب سے اول جو فلاں نماز مثلا ظہر یا عصر ہے اس کو پڑھتا ہوں مثال کے طور پر ہم ایک پوری نیت ذکر کرتے ہیں

 نیت کرتا ہوں چار رکعت نماز فرض ظہر کی قضا جو سب سے اول میرے ذمے ہے واسطے اللہ تعالی کے رخ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر 

Qaza Namaz ke Masail


مسئلہ قضا صرف فرضوں اور وتروں کی ہوتی ہے سنتوں اور نفلوں کی نہیں اس حساب سے ایک روز کی قضا نمازوں کی 20 رکعتیں ہوئی صبح کے دو فرض ظہر کے چار فرض عصر کے چار فرض مغرب کے تین فرض عشاء کے چار فرض اور تین وتر اگر روزانہ 20 رکعت قضا پڑھ لیا کرے تو کچھ مشکل نہیں ہے۔ اللہ سے ڈرنے والے تو ایک دن میں کئی کئی دن کی قضا پڑھ سکتے ہیں 


مسئلہ اگر فجر کی نماز قضا ہو جائے اور اسی روز زوال سے پہلے پہلے پڑھے تو سنت اور فرض دونوں پڑھے

Read also..... 👇👇👇👇

Namaz-ki-niyat/ نماز کی نیت کیسے کریں


 مسئلہ گھر پر جو ظہر عصر اور عشاء کی نماز قضا ہوئی ہے اس کی قضا میں چار ہی رکعت پڑھے چاہے سفر میں پڑھ رہا ہو اور جو ظہر عصر اور عشاء کی نماز سفر میں قضا ہوئی ہے بشرط ہے وہ سفر 48 میل کا ہو تو اس کی قضا دو رکعت ہی پڑھے اگرچہ گھر پر پڑ رہا ہو

Related article... 👇👇👇

Mard-aur-aurat-ki-namaz-main-farq

No comments