Namaz ka Tarika in Urdu


Namaz ka Tarika

نماز پڑھنے کا طریقہ



نماز کی نیت کر کے اللہ اکبر کہے اور اللہ اکبر کہتے وقت اپنےدونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھائے پھر ناف کے نیچے ہاتھ باندھے اور اپنے دائیں 
ہاتھ سے بایاں پنچا پکڑلے اور دعا پڑھے 

 سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا اِلهَ غَيْرُكَ 

Namaz ka Tarika in Urdu


پھر اَعُوذُ باللہ اور بسم اللہ پڑھکر الحمدُ پڑھے اور وَلَا الضَّالین کے بعد آمین کہے پھر بسم اللہ پڑھ کر کوئی سورت پڑھے ۔ 

Namaz ka Tarika in Urdu


پھر اللہ اکبر کہہ کے رکوع میں جائے اور  سبحان ربی العظیم تین یا پانچ یا سات مرتبہ کہے اور رکوع میں ہاتھوں سے گھٹنے پکڑے اور انگلیاں کھلی رکھے۔ بازو پہلو سے الگ رکھتے اور پیروں میں تھوڑا سا فاصلہ رکھے
Namaz ka Tarika in Urdu



 پھر سمعَ اللهُ لِمَنْ حَيدَهُ، ربنَا لَكَ الْحَمْدُ کہتا ہوا سر کو اٹھائے ، خوب سیدھا کھڑا ہو جائے، پھر الله اكبر کہتا ہوا سجدے میں جائے،

 زمین پر پہلے گھٹنے رکھے پھر کانوں کے برابر ہاتھ رکھے پھر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں پیشانی رکھتے اور سجدے کے وقت پیشانی اور ناک دونوں زمین پر رکھ دے اور ہاتھ پاؤں کی انگلیاں قبلہ کی طرف رکھے اور سجدے میں کم سے کم تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الأعلى کہے

Namaz ka Tarika in Urdu


 پھر اللہ اکبر کہتا ہوا اُٹھے اور خوب اچھی طرح بیٹھ جائے ، تب دوسرا سجدہ اللہ اکبر کہہ کر کرے اور کم سے کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ کہ کے اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے اور زمین پر ہاتھ ٹیک کر نہ اُٹھے پھر بسم اللہ کہ کر الحمد اور سورت پڑھ کے اسی طرح دوسری رکعت  پوری کرے

 جب دوسرا سجدہ کر چکے تو بائیں پیر کو بچھا کر اس پر بیٹھے اور داہنا پاؤں کھڑارکھے۔ انگلیاں قبلے کی طرف رکھے پھر پڑھے۔ 

التحیات الله والصلواتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّلِحِينَ اشْهَدُ أَن وَإِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولَة :-
Namaz ka Tarika in Urdu

 

اور جب کلمہ پر پہنچے تو بیچ کی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنا کر لا اللہ کہنے کے
وقت کلمہ کی انگلی اٹھائے اور الا اللہ کہنے کے وقت جھکا دے  عقد و حلقہ کی ہیئت کو آخر نماز تک باقی رکھتے۔

 اگر چار رکعت پڑھنا ہو تو اس سے زیادہ اور کچھ نہ پڑھے بلکہ اللہ اکبر کہ کے اُٹھ کھڑا ہو اور دو رکعتیں اور پڑھ لے اور فرض نمازمیں  دوسری رکعتوں میں الحمد کے ساتھ اور کوئی سورت نہ ملائے ،
 جب چوتھی رکعت پر بیٹھے تو پھر التحیات پڑھ کے یہ درود پڑھے۔

اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللهمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ پھر یہ دعا پڑھے ۔ ربنا اتنا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِط

Namaz ka Tarika in Urdu


 پھر یہ دُعا پڑھے - اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِجَمِيعِ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلمات یا کوئی اور دعاء پڑھے جو حدیث یا قرآن میں آئی ہو پھر اپنے داہنی طرف سلام پھیرے اور کہے السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله ، پھر یہی کہ کر بائیں طرف سلام پھیرے

اور سلام کرتے وقت امام، مقتدیوں، فرشتوں پر سلام کرنے کی نیت  کرے، یہ نماز پڑھنے کا طریقہ ہے- 

No comments