Wazu ka Masnoon Tarika : وضو کا مسنون طریقہ
وضو کا مسنون طریقہ
وضو کرنے والے کو چاہیے کہ وضو کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کر کے کسی اونچی جگہ بیٹھے اور وضو شروع کرتے وقت بسم اللہ کہے ، سب سے پہلے تین دفعہ پہنچوں تکت ہاتھ دھوئے پھر تین دفعہ کلی کرے اور مسواک کرے اگر مسواک نہ ہو تو انگلی سے اپنے دانت صاف کرلے اور اگر روزہ دار ہو تو غرارہ نہ کرے، پھر تین بار ناک میں پانی ڈالے اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرے لیکن جس کا روزہ ہو وہ جتنی دور تک نرم گوشت ہے اس سے اوپر پانی نہ لے جائے ، پھر تین دفعہ منہ دھوئے ، سر کے بالوں سے لیکر ٹھوڑی کے نیچے تک اور اس کان کی لو سے اس کان کی لو تک سب جگہ پانی بہ جایے، پھر تین بار داہنا ہاتھ کہنی سمیت دھوئے، پھر بایاں ہاتھ کہنی سمیت تین دفعہ اور ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر خلال کرے، اور انگوٹھی چھلا وغیر جو کچھ ہاتھ میں پہنے ہو بلائے،
پھر ایک مرتبہ سارے سر کا مسح کرے، پھر کان کا مسح کرے، کان کے اندر کی طرف کلمہ کی انگلی سے اور کان کے اوپر کی طرف کا انگوٹھوں سے مسح کرے لیکن گلے کا مسح نہ کرے۔ کان کے مسح کے لئے نیا پانی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سر کے مسح سے جو بچا ہوا پانی ہاتھ میں لگا ہے وہی کافی ہے اور تین بار داہنا پاؤں ٹخنے سمیت دھوکے پھر بایاں پاؤں ںٹخنے سمیت تین دفعہ دھوئے، اور بائیں ہاتھ کی چھنگلیاں سے پیر کی انگلیوں کا خلال کرے، پیر کی داہنی چھنگلیاں سے شروع کرے اور بائیں پچھنگلیاں پر خم کرے یہ وضو کرنے کا مسنون طریقہ ہے
Post Comment
No comments