Namaz e Janaza ka Tarika
Namaz e Janaza Ka Tarika
نماز جنازہ کا طریقه
وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا
ترجمہ۔ اُن ( کفار ومنافقین ) میں سے کسی کی میت پر بھی نماز نہ پڑھنا ( ہاں مومنوں کی پڑھنا)۔
جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے ، فرض کفایہ کا یہ مطلب ہے کہ اگر چند آدمی بھی پڑھ لیں تو سب بری الذمہ ہو گئے، ورنہ سب گنہ گار ہوں گے جن کو خبر پہنچی تھی اور نہیں آئے ، اس کے لئے جماعت شرط نہیں، ایک آدمی بھی پڑھ لے تو فرض ادا ہو گیا، اس کے دور کن ہیں، چار بار تکبیر کہنا، کھڑے ہو کر پڑھنا، اس کی تین سنتیں ہیں، اللہ کی حمد وثنا کرنا نبی یا ان پر درود پڑھنا، میت کے لئے دعا کرنا ، میت سے مراد وہ ہے جوزندہ پیدا ہوا پھر مر گیا، جومرا ہوا پیدا ہو اس کی نماز نہیں، نیز میت کا سامنے ہونا ضروری ہے، غائب کی نماز نہیں ، اگر کئی جنازے جمع ہو جائیں تو سب کے لئے ایک ہی نماز کافی ہے سب کی نیت کرلے، اور علیحدہ علیحد و پڑھ لے تو افضل ہے۔
طريقه نماز
پہلے نیت کر کے امام و مقتدی کانوں تک ہاتھ اُٹھا ئیں اور اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں۔
سُبحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَجَلَّ ثَنَاءُ كَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ
الہی میں تیری پاکی اور تیری حمد کے ساتھ تجھے یاد کرتا ہوں اور تیرا نام با برکت ہے اور تیری شان بلند ہے اور تیری تعریف بڑی ہے اور تیرے سواکوئی معبود نہیں۔
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور وہی نماز والا درود شریف پڑھیں، پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور دُعا پڑھیں، مقتدی تکبیریں آہستہ کہے اور امام زور سے۔
بالغ مرد و عورت کی دعا
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيْنَا وَمَتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِينَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَاننَا اللَّهُم مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ
تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيْمَانِ
الہی بخش دے ہمارے زندوں کو اور مردوں کو اور ہمارے حاضر کو اور ہمارے غائب کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور ہمارے مرد اور عورت کو، ابھی ہم میں سے تو جسے زندور کے اسے اسلام پر زندور کھ اور ہم میں سے جس کو تو وفات دے اسے وفات دے ایمان پر۔
نا با لخ لڑکے کی دُعا
اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطَاً وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَّذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَعًا
اے اللہ اس لڑکے کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنا دے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والا اور اس کو ہماری
سفارش کرنے والا بنا اور جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔
نابالغ لڑکی کی دعا
اللهُمَ اجْعَلْهَا لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهَا لَنَا اَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلُهَا لَنَا شَافِعَةٌ وَّ مُشَفَعَةٌ .
"اے اللہ اس لڑکی کو ہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے اجر اور وقت پر کام آنے والی اور اس کو ہماری سفارش کرنے والی بنا اور وہ جس کی سفارش منظور ہو جائے“۔
دعا کے بعد چوتھی تکبیر کہ کر دونوں طرف سلام پھیر دیں اور صنفیں تو ڑ کر دعا مانگئیں۔
فائدہ۔ جنازہ کوکندھا دینا عبادت ہے اور بڑا اجر و ثواب ہے،
Post Comment
No comments