Nikah ka Tarika, Khutba aur Masail
نکاح کا طریقہ خطبہ اور مسائل
Nikah ka Tarika, Khutba aur Masail
نکاح اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے دین اور دنیا دونوں کے کام اس سے درست ہو جاتے ہیں ادمی گناہ سے بچتا ہے دل ٹھکانے ہو جاتا ہے نیت خراب اور ڈواں ڈول نہیں ہونے پاتی
مسئلہ نکاح فقط دو لفظوں سے بندھ جاتا ہے جیسے کسی نے گواہوں کے روبرو کہا میں نے اپنی لڑکی قدسیہ کا نکاح تمہارے ساتھ کیا اس نے کہا میں نے قبول کیا بس نکاح بندھ گیا اور دونوں میاں بیوی ہو گئے
مسئلہ کسی نے کہا اپنی فلاں لڑکی کا نکاح میرے ساتھ کر دو اس نے کہا میں نے اس کا نکاح تمہارے ساتھ کر دیا تو نکاح ہو گیا چاہے پھر وہ یوں کہے کہ میں نے قبول کیا یا نہ کہے بہر حال نکاح ہو گیا
مسئلہ اگر خود عورت وہاں موجود ہو اور اشارہ کر کے یوں کہہ دے کہ میں نے اس کا نکاح تمہارے ساتھ کر دیا وہ کہے کہ میں نے قبول کیا تب بھی نکاح ہو گیا نام لینے کی ضرورت نہیں اور اگر وہ خود موجود نہ ہو تو اس کا بھی نام لے اور اس کے باپ کا نام بھی اتنے زور سے لے کے گواہ سن لیں
مسئلہ نکاح ہونے کے لیے یہ بھی شرط ہے کہ کم از کم دو مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے کہا جائے اور وہ لوگ اپنے کانوں سے نکاح ہونے اور ایجاب و قبول کے دونوں الفاظ کہتے سنے تب نکاح ہوگا نیز وہ مرد اور عورتیں مسلمان ہوں اور بالغ بھی ہوں
مسئلہ اگر کوئی مرد نہ ہو صرف عورتیں ہی عورتیں ہیں تب بھی نکاح درست نہیں ہے چاہے 10- 12 کیوں نہ ہوں دو عورتوں کے ساتھ ایک مرد ہونا چاہیے
مسئلہ بہتر یہ ہے کہ بڑے مجمعے میں نکاح کیا جائے جیسے نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد میں یا اور کہیں تاکہ نکاح کی خوب شہرت ہو جائے اور چھپ چھپا کے نکاح نہ کرے لیکن اگر کوئی ایسی صورت پڑ گئی کہ بہت سے آدمی جمع نہ ہو سکیں تو خیر کم سے کم دو مرد یا ایک مرد دو عورتیں ضرور موجود ہوں جو اپنے کانوں سے نکاح ہوتے سنیں
مسئلہ اگر مرد بھی جوان ہے اور عورت بھی جوان ہے تو وہ دونوں اپنا نکاح خود کر سکتے ہیں دو گواہوں کے سامنے ایک کہہ دے کہ میں نے اپنا نکاح تیرے ساتھ کیا دوسرا کہے میں نے قبول کیا بس نکاح ہو گیا
مسئلہ اگر کسی نے اپنا نکاح خود نہیں کیا بلکہ کسی سے کہہ دیا کہ تم میرا نکاح کسی سے کر دو یا یوں کہا کہ میرا نکاح فلاں سے کر دو اور اس نے دو گواہوں کے سامنے کر دیا تب بھی نکاح ہو گیا اب اگر وہ ان کا انکار کرے تب بھی کچھ نہیں ہو سکتا
نکاح کا خطبہ
Nikah ka Khutba
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُه و نَعُوذُ باللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ ! يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِى لَهُ وَاَشْهَدُ أن لا إله الا اللهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تموتن إلا وَاَنْتُمْ مُسْلِمُونَ ، يَايُّهَا النَّاسُ : اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِه والارحام اِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيباً يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَولاً سَدِيداً هُ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّعَامُ مِنْ سُنَّتِي فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنَى سُبْحَانَ رَبَّكَ رَبّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ، وَالحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
پہلے خطبہ پڑھے ، اس کے ایجاب و قبول کرائے نکاح کے بعد کی دعا نکاح کے خطبہ اور ایجاب و قبول کے بعد یہ دُعا پڑھیں :۔
بَارَكَ اللهُ لَكَ وَ بَارَكَ اللهُ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِى خَيْرٍه
Post Comment
No comments