Namaz Toodne Wali Cheezun ka Bayan
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان
Namaz Toodne Wali Cheezun ka Bayan
مسئلہ قصدا یا بھولے سے نماز میں بول اٹھا تو نماز جاتی رہی
مسئلہ نماز میں اہ یا اح یا اف یا ہائے کہے یا زور سے روئے تو نماز جاتی رہتی ہے البتہ اگر جنت یا دوزخ کو یاد کرنے سے دل بھر ایا اور زور سے اواز نکل پڑی تو نماز نہیں ٹوٹی
مسئلہ بے ضرورت کھنکھارنے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک اد حرف بھی پیدا ہو جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے البتہ لاچاری اور مجبوری کے وقت کھنکھارنا درست ہے اور نماز نہیں جاتی
مسئلہ نماز میں چھینک ائی اور اس پر الحمدللہ کہا تو نماز نہیں جاتی لیکن کہنا نہ چاہیے اور اگر کسی اور کو چیک ائی اور اس نے جواب میں اس کو یرحمک اللہ کہا تو نماز جاتی رہی
مسئلہ قران شریف میں دیکھ دیکھ کر پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے
مسئلہ نماز میں اتنا مڑ گیا کہ سینہ قبلے کی طرف سے پھر گیا تو نماز ٹوٹ جاتی ہے
![]() |
مسئلہ کسی کے سلام کے جواب میں وعلیکم السلام کہا تو نماز جاتی رہی
مسئلہ کسی عورت نے نماز کے اندر جوڑا باندھا تو نماز جاتی رہی مسئلہ نماز میں کوئی اچھی چیز کھا لیا کچھ پی لیا تو نماز جاتی رہی یہاں تک کہ ایک تل یا چھالی کا ٹکڑا اٹھا کر کھا لے تو بھی نماز ٹوٹ جائے گی البتہ اگر چھالی کا ٹکڑا وغیرہ کوئی چیز دانتوں میں اٹکی ہوئی تھی اس کو نگل گیا تو اگر چنے سے کم ہو تب تو نماز ہوگی اور اگر چنے کے برابر یا زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ گئی
مسئلہ منہ میں پان دبا ہوا ہے اور اس کی پیک حلق میں جاتی ہے تو نماز نہیں ہوتی
مسئلہ کوئی میٹھی چیز کھائی پھر کلی کر کے نماز پڑھنے لگا لیکن منہ میں اس کا کچھ مزہ باقی ہے اور تھوک کے ساتھ حلق میں جاتا ہے تو نماز صحیح ہے
مسئلہ نماز میں کچھ خوشخبری سنی اور اس پر الحمدللہ کہہ دیا یا کسی کی موت کی خبر سنی اس پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو نماز جاتی رہی
مسئلہ کوئی لڑکا وغیرہ گر پڑا اس کے گرتے وقت بسم اللہ کہہ دیا تو نماز جاتی رہی
مسئلہ نماز میں بچہ نے ا کر اپنی ماں کا دودھ پی لیا تو نماز جاتی رہی البتہ اگر دودھ نہیں نکلا تو نماز نہیں گئی
مسئلہ اللہ اکبر کہتے وقت اللہ کے الف کو بڑھا دیا اور اللہ اکبر کہا یا اللہ اکبر کہا تو نماز جاتی رہی اسی طرح اکبر کے بے کو بڑھا کر اور اللہ اکبر کہا تو بھی نماز جاتی رہی
مسئلہ کسی کتاب پر نظر پڑی اور اس کو اپنی زبان سے نہیں پڑھا لیکن دل ہی دل میں مطلب سمجھ گیا تو نماز نہیں ٹوٹی البتہ اگر زبان سے پڑھ لیا تو نماز جاتی رہے گی
مسئلہ نمازی کے سامنے سے اگر کوئی جائے یا کتا بلی بکری وغیرہ کوئی جانور نکل جائے تو نماز نہیں ٹوٹی لیکن سامنے سے جانے والے کو بڑا گناہ ہوگا اس لیے ایسی جگہ نماز پڑھنا چاہیے جہاں اگے سے کوئی نہ نکلے اور چلنے پھرنے میں لوگوں کو تکلیف نہ ہو اور اگر ایسی الگ جگہ کوئی نہ ہو تو اپنے سامنے کوئی لکڑی گاڑی جو کم از کم ایک ہاتھ لمبی اور ایک انگلی موٹی ہو اور اس لکڑی کے پاس کو کھڑا ہو اور اس کو بالکل ناک کے سامنے نہ رکھے بلکہ دائیں یا بائیں آنکھ کے سامنے رکھے اگر کوئی لکڑی نہ گاڑی تو اتنی ہی اونچی کوئی اور چیز سامنے رکھ لے جیسے مونڈا تو اپ سامنے سے جانا درست ہے کچھ گناہ نہ ہوگا
مسئلہ کسی ضرورت کی وجہ سے اگر قبلے کی طرف ایک قدم اگے بڑھ گیا یا پیچھے ہٹ ایا لیکن سینا قبلے کی طرف سے نہیں پھرا تو نماز درست ہو گئی لیکن اگر سجدے کی جگہ سے اگے بڑھ گیا تو نماز نہ ہوئی
Post Comment
No comments