Jamat se Namaz Padhne ke Zaruri Masail

 جماعت کے اہم اور ضروری مسائل

مسئلہ اگر مقتدی ایک ہی ہو اور وہ مرد ہو یا نابالغ لڑکا ہو تو اس کو امام کے داہنی طرف کھڑا ہونا چاہیے 

مسئلہ اگر ایک سے زائد مقتدی ہوں تو امام کے پیچھے صف باندھ کر کھڑے ہوں 

مسئلہ پہلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے جب پہلی صف پوری ہو جائے تب دوسری صف میں کھڑا ہونا چاہیے 

Jamat se Namaz Padhne ke Zaruri Masail


مسئلہ مضبوق کو اپنی گئی ہوئی رکعتیں اس ترتیب سے ادا کرنی چاہیے کہ پہلی قرات والی اور پھر بے قرات والی پڑھے اور جو رکعت امام کے پیچھے پڑ چکا ہے ان کے حساب سے کام کرے مثال ظہر کی نماز میں تین رکعت ہو جانے کے بعد کوئی ادمی شریک جماعت ہوا اس کو چاہیے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہو جائے اور گئی ہوئی تین رکعتیں اس ترتیب سے ادا کرے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری صورت پڑھ کر رکوع و سجدہ کر کے  ادا کرے پھر دوسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملائے اور اس کے اندر کا قعدہ نہ کرے پھر تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت نہ ملائے اور رکوع سجدہ کر کے کا قعدہ کرے اور سلام پھیرے  

مسئلہ بعض ناواقف مسجد میں آکر امام کو رکوع میں پاتے ہیں تو جلدی کے خیال سے آتے ہی جھک جاتے ہیں اور اسی حالت میں تکبیر تحریمہ کہتے ہیں ان کی نماز نہیں ہوتی اس لیے کہ تکبیر تحریمہ نماز کی صحت کے لیے شرط ہے اور تکبیر تحریمہ کے لیے قیام شرط ہے جب قیام نہ کیا تو تکبیر تحریمہ صحیح نہ ہوئی اور جب وہ صحیح نہ ہوئی تو نماز بھی صحیح نہ ہوگی 

فائدہ جہاں تک ممکن ہو کوشش کر کے مسجد میں جا کر جماعت سے فرض نماز پڑھو مسجد میں جانے کا بڑا ثواب ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب ادمی وضو کر کے اور اچھی طرح وضو کرے پھر مسجد میں جانے کے لیے نکلے اور اس کو صرف نماز ہی نے نکالا ہے تو ہر قدم پر اس کا ایک درجہ بلند ہوگا اور ایک گناہ کم ہوگا پس جب نماز پڑھے گا تو جب تک نماز پڑھنے کی جگہ پر رہے گا فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہیں گے جب تک کہ کسی کو دکھ نہ دیوے اور وہاں وضو نہ توڑے

امامت کا حقدار

امامت کے متعلق سب سے زیادہ مستحق وہ شخص ہے جو حاضرین میں سب سے زیادہ مسائل جاننے والا ہو بشرطیکہ قران شریف ایسا غلط نہ پڑتا ہو جس سے نماز نہ ہو اس کے بعد سب سے زیادہ مستحق وہ ہے جو قران شریف سب سے زیادہ ٹھیک پڑتا ہو اس کے بعد وہ جو سب سے زیادہ گناہوں سے پرہیز کرنے والا ہو اس کے بعد وہ جس کی عمر سب سے زیادہ ہو اس کے بعد وہ جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اس کے بعد وہ جو زیادہ خوبصورت ہو اس کے بعد وہ جو نسبی شرافت میں بھرا ہوا ہو 

مسئلہ بدعتی فاسق دیہاتی اور ناپاکی سے احتیاط نہ کرنے والے اندھے کے پیچھے نماز مکروہ ہے 

مسئلہ  داڑھی منڈانے والا یا اتنی داڑھی رکھنے والا جو ایک مشت سے کم ہو فاسق ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے 

مسئلہ جس مسجد کا امام مقرر ہے امامت کا وہی حقدار ہے اگرچہ کوئی شخص اس سے زیادہ عالم یا اچھا کاری مسجد میں حاضر ہو گیا ہو ہاں اگر امام اجازت دے دے تو دوسری بات ہے

 مسئلہ جس شخص کی دینی زندگی خراب ہو اور اس کی وجہ سے مقتدی اس سے ناراض ہوں اس کی امامت کرنا مکروہ ہے

 مسئلہ جو شخص دیوانہ ہو یا نشہ میں ہو اس کے پیچھے کسی کی نماز درست نہیں 

مسئلہ جس نے وضو غسل کیا ہو اس کی نماز معذور کے پیچھے نہ ہوگی 

مسئلہ جو شخص نفل یا سنت پڑھ رہا ہو اس کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی نماز نہ ہوگی اور نفل نماز یا سن اور نفل نماز فرض پڑھنے والے کے پیچھے ہو جائے گی 

مسئلہ ایک فرض مثلا ظہر پڑھنے والے کے پیچھے دوسرا فرض مثلا عصر پڑھنے والے کی نماز نہ ہوگی 

مسئلہ جو شخص تیمم کر کے نماز پڑھ رہا ہو اس کے پیچھے اس کی نماز ہو جائے گی جو وضو کر کے پڑھ رہا ہے


Read also... 👇👇👇

Jamat-se-namaz-padhne-ki-fazilat

No comments